چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ چھینگ ہوا یونیورسٹی

2021-04-19 15:38:52
شیئر:

چھینگ ہوا یونیورسٹی کے قیام کی ایک سو دسویں سالگرہ  کی آمد کے موقع پر  چینی صدر شی جن پھنگ نے انیس تاریخ کو اس اعلیٰ تعلیمی ادارے کا دورہ کیا ۔ انہوں نے فائن آرٹس   اکیڈمی ، امیجنگ اینڈ  انٹیلجنٹ ٹیکنالوجی لیبارٹری کا معائنہ کرتے ہوئے اصلاحات کو مزید وسعت دینےاور درس تدریس اور  تحقیق کے شعبے میں انوویشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔  دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اہم خطاب کیا ۔ چھینگ ہوا یونیورسٹی انیس سو گیارہ میں قائم ہوئی ۔  شی جن پھنگ سن انیس سو پچھتر سے  سن انیس سو اناسی تک  اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم  رہے تھے ۔