بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ شرکت کریں گے

2021-04-19 17:15:25
شیئر:

بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ شرکت کریں گے_fororder_0419博鳌亚洲论坛

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اعلان کیا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ بیس اپریل کو ویڈیو ک لنک کے ذریعے بو آو ایشیائی فورم  ۲۰۲۱  کے سالانہ اجلاس  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔معلوم ہوا ہے کہ برونائی کے سلطان حسن البولقیا ، چلی کے صدر سبستیان پنیرا، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو ، قازقستان کے پہلے صدر نور سلطان نذر بائیوف ، لاؤس کے صدر تھونگ لون ، جنوبی کوریائی صدر مون جے ان ، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب ، سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجا پاکسے، ویتنام کے صدر نگوئین زوان فوک ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد ، کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین ، مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا ، منگولین وزیر اعظم آئن ایرڈن ، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن ،  اقوام متحدہ کی75 ویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین ولکن بوزکر ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹینا جارجیوا اور دیگر غیر ملکی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو شرکت کرنے کے لئے مدعو کیا گیا۔ معزز مہمانان گرامی اس اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے۔