بنی نوع انسان کے مستقبل کی سمت کے حوالے صدر شی جن پھنگ کی چار نکاتی تجاویز

2021-04-21 18:08:56
شیئر:

بنی نوع انسان کے مستقبل کی سمت  کے حوالے صدر شی جن پھنگ کی چار نکاتی تجاویز_fororder_0421人类未来

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بو آؤ ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنی نوع انسان کے مستقبل کی سمت  کے حوالے چار نکاتی تجاویز پیش کیں اور واضح طور پر کہا کہ عالمی گورننس بالادستی کے بجائے انصاف پر بنی ہونی چاہیئے ۔ 

شی جن پھنگ نےکہا کہ ہمیں جیت  جیت  اور مشترکہ  فائدے کے حامل  مستقبل کے لیے   برابری کی بنیاد پر بات چیت کرنا ہوگی ۔ ہمیں ایک ترقیاتی اور  خوشحال مستقبل کے قیام کے لیے کھلے پن اور اختراعات  کا حامل ماحول قائم   کرنا ہوگا ۔ ہمیں ایک صحتمند اور محفوظ مستقبل کی تشکیل کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ ہمیں  باہمی احترام اور  باہمی تقلید  کے حامل مستقبل کی تشکیل کے لیے انصاف  کی راہ پر قائم رہنا ہوگا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی گورننس کو بدلی ہوئی عالمی سیاسی اور معاشی صورتحال کے مطابق ہونا  چاہئے ، پرامن ترقی ، تعاون اور جیت جیت  پر مبنی ترقیاتی   رجحان کے مطابق ہونا  چاہئے ، اور عالمی چیلنجوں کا جواب دینے کی عملی ضروریات کو پورا کرنا چاہیئے ۔