سبز تبدیلی کے عمل میں معاشرتی عدل اور انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد کریں ، شی جن پھنگ

2021-04-22 21:33:25
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے موسمیاتی سربراہی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ حیاتیاتی ماحول تمام  ممالک کے لوگوں کی  خوشحالی  سے  وابستہ ہے۔ ہمیں لوگوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے  ، اچھے ماحول سے متعلق ان کی توقعات کو پورا کرنے ، اور آنے والی نسلوں کےلیے تحفظ کو یقینی بنانے کو ذہن میں رکھنا چاہئے ۔  ماحولیاتی تحفظ ،معاشی ترقی اور روز گار  کے مواقع پیدا کرنے  اور غربت کے خاتمے کے لئے  موئثر  اقدامات اختیار کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سبز تبدیلی کے عمل میں، ہم معاشرتی عدل اور انصاف کے حصول کے لئے کوشاں رہیں گے اور تمام ممالک کے لوگوں میں کامیابی ، خوشی اور سلامتی کے احساس میں اضافہ کریں گے۔