چین "کاربن پیک سے کاربن نیوٹرل" تک کی کامیابی ترقی یافتہ ممالک سے کم وقت میں حاصل کر لے گا، شی جن پھنگ

2021-04-22 21:31:42
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے موسمیاتی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال میں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا  کہ چین سال دو ہزار تیس سے قبل کاربن اخراج کے عروج تک پہنچنے کے بعد سال دو ہزار ساٹھ سے قبل کاربن نیوٹرل ماحول حاصل کر لے گا۔بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے اور پائیدار ترقی کرنے کے لیے یہ چین کا اہم اسٹریٹجک فیصلہ ہے۔ کاربن   پیک سے کاربن نیوٹرل کو عمل  میں لانے کا چینی  ایجنڈا  ترقی یافتہ ممالک سے  کم عرصے میں مکمل ہوگا اور چین اس کے لئے  بھرپور کوششں کرے گا ۔