امریکی سینیٹ کی خارجہ کونسل کا منظور کردہ"2021 اسٹریٹجک مسابقتی ایکٹ" بالکل بے بنیاد ہے، چینی وزارت خارجہ

2021-04-23 14:11:12
شیئر:

امریکی  سینیٹ کی خارجہ  کونسل کا منظور کردہ"2021 اسٹریٹجک مسابقتی ایکٹ" بالکل بے بنیاد ہے، چینی وزارت خارجہ_fororder_4 (2)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بائیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی  سینیٹ کی خارجہ  کونسل کامنظور کردہ"2021 اسٹریٹجک  مسابقتی ایکٹ" بالکل بے بنیاد ہے اور  امریکہ کے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ چین اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ 
وانگ وین بین نے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ امریکی سینیٹ کی خارجہ کونسل کا "2021 اسٹریٹجک  مسابقتی ایکٹ"چین پر دباو ڈالنے  کی کوشش ہے  اور اس کے پیچھے فرسودہ سرد جنگ کی سوچ اور  زیرو سم گیم کے تصورات  کار فرما ہیں ۔ 
وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ اس ایکٹ میں امریکہ  چین کو اپنا حریف سمجھتا ہے۔ کیا امریکی ترقی کا مقصد چین  کا مقابلہ کرنا اور چین کو شکست دینا ہے؟اس طرح کی  تنگ ذہنیت عالمی طاقت  کی حیثیت سے  مطابقت نہیں رکھتی ۔ وانگ وین بین نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور باہمی مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات  کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ  درست نظریے سے دو طرفہ تعلقات کو دیکھیں۔