سنکیانگ کے امور کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ لوگ انصاف کی آواز بلند کریں گے، چینی وزارت خارجہ

2021-04-23 17:22:47
شیئر:

سنکیانگ کے امور کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ لوگ انصاف کی آواز بلند کریں گے، چینی وزارت خارجہ_fororder_0423外交部1

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے23 تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو یقین ہے کہ عالمی برادری میں زیادہ سے زیادہ لوگ حقیقت پسندانہ  رویے سے سنکیانگ کے امور کے حوالے سے انصاف کی آواز بلند کریں گے۔اطلاعات کے مطابق معروف امریکی کمنٹری کالم "ورلڈ نیوز سنڈیکیٹ" ویب سائٹ پر  حال ہی میں "سنکیانگ میں نسل کشی کے الزامات بے بنیاد ہیں" کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا گیا  ہے ، جس میں بتایا  گیا ہے کہ امریکہ نےچین پر سنکیانگ میں " نسل کشی " کا بے بنیاد الزام لگایا ہے۔مضمون میں امریکی حکومت سے ایسے بے بنیاد الزامات کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذکورہ باتیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دراصل چین بار بار سنکیانگ کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرتا رہا ہے۔ سنکیانگ میں نام نہاد نسل کشی کے الزامات  جھوٹوں  پر مبنی ہیں۔ان الزامات کا مقصد یہ ہے کہ انسانی حقوق کے بہانے سے سنکیانگ میں استحکام کو نقصان پہنچایا جائے اور چین کی ترقی کا راستہ روکا جائے۔ تاہم یہ سازشیں یقینی طور پر ناکام ہوں گی۔