چین 2060 تک کاربن کے صفر اخراج کو حاصل کرنے کے ہدف کو منصوبے سے بہتر پورا کر لے گا، امریکہ کے سابق نائب صدر

2021-04-23 12:10:54
شیئر:

چین 2060 تک کاربن کے صفر اخراج کو حاصل کرنے کے ہدف کو منصوبے سے بہتر پورا کر لے گا، امریکہ کے سابق نائب صدر_fororder_331

بائیس تاریخ کو امریکہ کے سابق نائب صدرالگور نے "واشنگٹن پوسٹ" کو انٹرویو دیتے ہوئے  موسمیات سے متعلق سربراہی کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک مثبت قدم اٹھارہا ہے۔
صدرالگور نے کہا کہ منصوبہ بندی اور منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے چین کی عمدہ تاریخ ہے۔ ان کے اندازے کے مطابق چین 2060 تک کاربن کے صفر اخراج کو حاصل کرنے کے ہدف کو منصوبے سے پہلے پورا کر لے گا۔ جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی جنگ  کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  موسمیات سے متعلق یہ سربراہی کانفرنس انتہائی  اہمیت کی حامل ہے۔