اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مزید خدمات کے لیے ترقی یافتہ ممالک پر زور

2021-04-23 12:16:13
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے  میں مزید خدمات کے لیے ترقی یافتہ ممالک پر زور_fororder_66

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے بائیس تاریخ کو ویڈیو  لنک کے ذریعے موسمیات سے متعلق سربراہی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مزید خدمات کے لیے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا۔
انتونیو گوئتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دس سال تاریخی ریکارڈ میں سب سے گرم دس سال تھے۔دنیا میں درجہ حرارت  1.2 سینٹی ڈگری تک بڑھ گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں ایک سبز کرہ ارض کی ضرورت ہے۔"   انہوں نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مزید خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جون میں منعقد ہونے والی جی سیون سمٹ  میں ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی عوامی فنڈ سے متعلق اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہیئے ،جس میں سالانہ ترقی پذیر ممالک کے کلائمٹ ایکشن کے لیے ایک کھرب امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ شامل ہے۔  
سربراہی کانفرنس میں شریک ترقی پذیر ممالک کے رہنماؤں نے بھی ترقی یافتہ ممالک سے  موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مزید عزم کے مظاہرے اور مزید عملی اقدامات کی اپیل کی۔