موسمیات سے متعلق سربراہی کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے پہلی مرتبہ " بنی نوع انسان اور فطرت کے ہم آہنگ معاشرے " کی تعمیر کا تصور پیش کیا

2021-04-23 11:53:46
شیئر:

موسمیات سے متعلق سربراہی کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے پہلی مرتبہ " بنی نوع انسان اور قدرتی حیات کے ہم نصیب معاشرے " کی تعمیر  کا تصور پیش کیا_fororder_2211

بائیس تاریخ کو پیرس معاہدے پر دستخط کو پانچ سال ہو چکے ہیں اور اسی موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے موسمیات سے متعلق سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور اس سے اہم خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے چینی فارمولہ پیش کیا :"بنی نوع انسان اور  فطرت کے ہم آہنگ معاشرے " کی مشترکہ تعمیر کی جائے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سربراہی کانفرنس سے پہلے  جناب شی جن پھنگ نے یو این کے حیاتیاتی تنوع کی سمٹ، ریاض میں جی ٹونٹی سمٹ کے "کرہ ارض  کی حفاظت" موضوعاتی ذیلی اجلاس،کلائمٹ ایمبیشن  سمٹ سمیت دیگر اہم اجلاسوں میں شرکت کی اور چین کی تجاویز اور اقدامات  پیش کیے۔ان میں سے سب سے زیاہ قابل توجہ بات یہ ہے کہ جناب شی نے یو این کی جنرل اسمبلی میں اعلان کیا کہ چین دو ہزار تیس تک کاربن کے انتہائی اخراج تک پہنچنے اور دو ہزار ساٹھ سے پہلے کاربن نیوٹرل کی تکمیل کی کوشش کرے گا۔عالمی برادری کے خیال میں یہ موسمیات سے متعلق چین کا بہت اہم وعدہ ہے۔جب کہ موجودہ سربراہی کانفرنس میں چینی صدر نے پہلی مرتبہ "
بنی نوع انسان اور  فطرت کے ہم آہنگ معاشرے" کی پیش کش کی اور متعلقہ ٹھوس اقدامات بھی پیش کیے۔ان کے خطاب میں ماحول دوست ترقی اور کثیرالجہتی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے عالمی ماحولیاتی گورننس میں مختلف فریقوں کے تعاون پر بھی زور دیا۔