جاپان کو اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ پوری دنیا کے کاندھو ں پر نہیں ڈالنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ

2021-04-23 17:21:44
شیئر:

جاپان کو اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ پوری دنیا کے کاندھو ں پر نہیں ڈالنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ_fororder_0423外交部

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 23تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان کو  عالمی سمندری  ماحول اور تمام ممالک کے عوام کی صحت و سلامتی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے ، اوراپنی ذمہ داریوں کا بوجھ پوری دنیا کے کاندھو ں پر نہیں ڈالنا چاہیئے ۔  جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کی سمندر میں نکاسی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  جاپان کے فوکوشیما  جوہری آلودہ پانی سے نمٹنے کا مسئلہ  یقینی طور پر جاپان  کا "داخلی مسئلہ" نہیں ہے۔ اگر اس پانی سے کسی قسم کے خطرات لاحق ہونے کا  کوئی اندیشہ نہیں ہے تو جاپان خود اس کا استعمال کیوں نہیں کرتا؟ اگر جاپان اپنے ذاتی مفادات کو بین الاقوامی عوامی مفادات سے بالاتر رکھنے اور ایک خطرناک پہلا قدم اٹھانے پر اصرار کرتا ہے تو جاپانی عوام  ، اس کے  ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری  اس  پر تیار نہیں ہو  گی ۔ دوسری طرف جاپانی حکومت کو اپنے اس  غیر ذمہ دارانہ عمل کی قیمت ادا کرنا  ہو گی ۔