ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

2021-05-11 17:06:02
شیئر:

ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق_fororder_0511newspic

گیارہ مئی کو چین کےثقافتی ورثے کے قومی بیورو نے پریس کانفرنس میں  پاکستانی قومی ورثے اور ثقافت کے ادارے اور افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت  کے ساتھ  "ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل  کے حوالے سے مشترکہ بیان  " پر الگ الگ دستخط   کئے ۔  یہ ایشیائی ممالک کے مابین دستحط شدہ "ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل " کے حوالے سے  دو طرفہ تعاون کی پہلی دستاویز ہے۔چین کےنائب  وزیر برائے ثقافت و سیاحت اور ثقافتی ورثے کے قومی بیورو کے سربراہ لی چھون نے دستحط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر ایشیا میں ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنے کی کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستان قومی ورثہ اور ثقافت کے ادارے کے جوائنٹ سکریٹری رحیم نے "ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل " کی شاندار الفاظ میں تحسین کی۔مشترکہ بیان کے مطابق چین پاکستان اور افغانستان کے ساتھ "ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل " کے ڈھانچے کے تحت آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے تحفظ  اور آثار قدیمہ  کی اسمگلنگ کی مخالفت سمیت مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون فراہم کرے گا۔