اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

2021-05-12 14:44:56
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار_fororder_22

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے گیارہ تاریخ کو ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے مابین  بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
گوتریز  نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین تصادم کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی  ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
بیان میں کہا گیاہے کہ  اسرائیلی سکیورٹی فورسز  کو زیادہ سے زیادہ  تحمل کا  مظاہرہ کرنے اور طاقت کے زیادہ استعمال سے گریز  کرنا چاہیے ۔ بیان میں مزید کہا گیاہے کہ  اسرائیل میں رہائشی علاقوں میں راکٹوں اور مارٹروں کی بلااشتعال فائرنگ ناقابل قبول ہے۔ صورتحال کو مزید  کشیدہ ہونےسے بچانا چاہیے۔ اقوام متحدہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے تاکہ جلد از جلد صورتحال کو قابو میں کیا جاسکے۔