چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی قازقستان ،ازبکستان اور کرغزستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2021-05-12 15:03:27
شیئر:
چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے گیارہ تاریخ کو چین کے شہر شی آن میں "چین+وسطی ایشیاء کے پانچ ممالک"کے وزرائے خارجہ کی دوسری کانفرنس میں شرکت کےلیے آئے ہوئے  قازقستان ،ازبکستان اور  کرغزستان کے وزرائے خارجہ سے  ملاقات کی ۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور  تاجکستان بھائی اور ہمسایہ ملک ہیں۔ ہمیں باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہئیے، تاکہ دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی پر پہنچایا جاسکے ۔ چین ازبکستان کے ساتھ ترقیاتی مواقع کا اشتراک کرنےاور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے تیار ہے. اس کے ساتھ ساتھ، چین کرغزستان کے استحکام اور ترقی کے لیے حمایت اور امداد فراہم کرنا چاہتا ہے اور کرغزستان کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔