کووڈ-۱۹ ویکسین کے بارے میں تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے یکسان انتظامات ہیں ،چین کی ریاستی کونسل

2021-05-12 14:40:20
شیئر:
بارہ مئی کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کی ترجمان چو فنگ لیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کی انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت میں تائیوان کی شمولیت کے معاملے کو ہوا دی ہے جس کا حقیقی مقصد وبا  کی آڑ میں علیحدگی کی جستجو کرنا ہے۔
چو فنگ لیان نے زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے ۔تائیوان علاقے کی عالمی تنظیموں میں شمولیت  ایک چین کے اصول کے تحت ہونی چاہیئے ۔یہ یو این جنرل اسمبلی اور عالمی صحت کانفرنس کی قراردادوں کا تصدیق شدہ بنیادی اصول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چائنیز مین لینڈ میں کووڈ-۱۹ ویکسین کے حوالے سے تائیوان علاقے کے ہم وطنوں کے لیے  یکساں انتظامات  ہیں۔