امریکہ سنکیانگ کے شمسی توانائی کی صنعت میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مقصد سنکیانگ کو غیر مستحکم کرناہے،چین کی وزارت خارجہ

2021-05-13 13:53:26
شیئر:
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بارہ تاریخ کو رسمی کانفرنس میں کہا کہ کچھ مغربی شخصیات  سنکیانگ میں شمسی توانائی کی صنعت میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں جس کا مقصد نام نہاد "جبری مشقت "کی  آڑ میں سنکیانگ  کو غیر مستحکم کرنا ہے ۔
اطلاع کے مطابق امریکی شمسی توانائی کی صنعت کی ایسوسی ایشن نے پچھلے ہفتے ایک گائیڈ لائن  جاری کرتے ہوئے کہا کہ "جبری مشقت "سمیت غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مصنوعات  کا بائیکاٹ کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ سنکیانگ کی  شمسی توانائی کی صنعت اگلی "سنکیانگ کپاس " بن سکتی ہے۔
اس حوالے سے ہوا چھون اینگ نے کہا کہ امید ہے کہ جھوٹ  گھڑ نے سے  پہلے حقائق  کو دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کی خوشحالی و استحکام کو نقصان پہنچانے نیز چین کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوںگی۔