سماج اور معیشت پر آبادی کے اثرات کو جدلیاتی نقطہ نظر سے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔چین کی وزارت خارجہ

2021-05-13 14:49:08
شیئر:
 چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بارہ تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ گیارہ تاریخ کو جاری اعدادوشمار  کے مطابق چین کی کل آبادی  ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد ہے اور چین دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کا حامل ملک ہے۔
ہوا چھون اینگ نے کہا کہ مختلف ممالک کی ترقی اور لوگوں کے تصورات کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ  کم شرح پیدائش بیشتر ترقی یافتہ ممالک  کا مسئلہ بن چکا ہے ،ہو سکتا ہے کہ چین کو بھی آئندہ اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑے ۔
اس موقع پر  انہوں نے چین کو آبادی کے بحرا ن سے دوچار ملک کے طور پر پیش کرنے سے  متعلق رپورٹس کو مسترد  کرتے ہوئے  کہا کہ سماج اور معیشت پر آبادی کی تبدیلی کے اثرات کو جدلیاتی  نقطہ نظر سے سمجھنے کی کوشش کرنی  چاہیئے۔