چینی صدر شی جن پھنگ کا جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے کا جائزہ

2021-05-14 11:30:23
شیئر:

چینی  صدر شی جن پھنگ کا جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے کا جائزہ_fororder_捕获.JPG

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے تیرہ تاریخ کو صوبہ حہ نان کے شہر نان یانگ کا دورہ جاری رکھا ۔اس دوران شی جن پھنگ نے شی چھوان کاؤنٹی میں تھاؤ چھا چھو شو کے منصوبے،دان جیانگ کھہ آبی ذخیرے،جیو چھونگ قصبے کے چو چوانگ دیہات کا دورہ کیا  اور جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے ،آبی  چشموں پر حیاتیاتی تحفظ سے متعلق معلومات  حاصل کیں ۔ انہوں نے جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے میں عوام کی رہائشی منتقلی ،مقامی صنعتوں اور عوامی آمدن میں اضافے  اور دیہات میں کھیتی باڑی  کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کا  عظیم منصوبہ کل تین لائنوں پر مشمل ہے  جس کے ذریعے دریائے یانگسی سے شمالی چین تک پانی کی منتقلی کی جاتی ہے۔اس منصوبے کا تصور سن انیس سو باون میں پیش کیا گیا تھا ۔