امریکہ میں ویکسینیشن کے عمل میں نسلی تفریق بدستور موجود ہے ،امریکی مرکز برائے انسداد و کنٹرول امراض

2021-05-14 12:16:55
شیئر:

امریکہ میں ویکسینیشن کے عمل میں نسلی تفریق  بدستور موجود ہے ،امریکی مرکز برائے انسداد و کنٹرول امراض_fororder_u=2154269567,2496743041&fm=26&gp=0

مقامی وقت کے مطابق تیرہ مئی کو  امریکی مرکز برائے انسداد و کنٹرول امراض کے تازہ ترین اعدادوشمار  کے مطابق  امریکہ میں ویکسینیشن کے عمل میں مختلف نسلوں کے درمیان نمایاں تفریق موجود ہے۔افریقی،لاطینی امریکی اور ایشیائی نژاد  لوگوں میں ویکسینیشن کا تناسب سفید فام سے نمایا ں طور پر کم ہے۔
اعدادوشمار  کے مطابق امریکہ میں ویکسینیشن مکمل کرنے والے افراد میں65.8% سفید فام،11% لاطینی امریکی ،  8.5% افریقی اور 5.3% ایشیائی نژاد  ہیں۔ سفید فام میں ویکسینیشن کی شرح لاطینی امریکیوں سے 66% جب کہ افریقی نژاد سے56%  زیادہ ہے۔