معمول کی سمندری سرگرمیوں پر جاپان کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے کی سخت مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

2021-05-14 18:24:49
شیئر:

معمول کی سمندری سرگرمیوں پر جاپان  کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے کی سخت مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ_fororder_5

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے 14 تاریخ کی پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں جاپان نے  بار بار چین کے اندرونی معاملات میں  مداخلت کرتے ہوئے  چین کی قومی دفاعی تعمیر اور فوجی سرگرمیوں کی بے بنیاد مذمت کی ہے ، چین کی معمول کی  سمندری سرگرمیوں پر  غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کیا ہے، اور نام نہاد "چینی خطرے" کو بڑھا چڑھا کرپیش کیا ہے۔ یہ  انتہائی غلط اور غیر ذمہ دارانہ اقدام  ہے۔ چین اس حوالے سے  شدید عدم اطمینان  کا اظہار کرتا ہے ، سخت مخالفت  کا اظہار کرتا ہے اور چین نے جاپان کو واضح پیغام دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جاپان کے  "دفاعی وائٹ پیپر" کے2021 ایڈیشن میں  پہلی دفعہ یہ مواد شامل کیا گیا ہے کہ  تائیوان کی مستحکم صورتحال  جاپان کے امن  اور عالمی برادری کے استحکام کے لئے انتہائی اہم ہے اور چین کی فوجی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں۔اس حوالے سے  ہوا چھون اینگ نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے،  یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ چین کسی بھی ملک کو کسی بھی  طریقے سے  تائیوان کے امور میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اپنے   دیاؤ یو جزیرے  کی سمندری حدود میں   گشت کرنا چین کا قانونی حق ہے۔امید ہے کہ جاپان  چین کے اقتدار اعلی کے احترام  اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے  اپنے خلوص کا اظہار کرے گا ۔