انسانی حقوق کے امور پر امریکہ کا منافقانہ رویہ عالمی برادری پر واضح ہورہا ہے، چینی وزارت خارجہ

2021-05-14 18:26:24
شیئر:

امریکہ کی اسرائیل فلسطین  تصادم  کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی مخالفت

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے چودہ تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ انسانی حقوق کے امور پر امریکہ کی منافقانہ پالیسی اور رویہ عالمی برادری میں تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔چینی ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکہ سمیت بعض مغربی ممالک نے نام نہاد"سنکیانگ میں انسانی حقوق کا  مسئلہ" خود بنایا ہے، جس کا مقصد  "چین کے استحکام کو نقصان پہنچانا اور چین کی ترقی کو روکنا ہے۔حال ہی میں افریقہ میں مختلف حلقوں نے  انصاف کی آواز بلند کی ہے اور چین کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک آزاد ماہر نے کچھ روز قبل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر عائد سنکیانگ میں نام نہاد "نسل کشی " کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔امریکہ ویغور قومیت کے انسانی حقوق کی بجائے اپنے سیاسی مقصد پر غور کرتا ہے۔