افریقہ کے وبا سے متاثرہ ممالک کی انسداد وبا میں مدد کے لیے چین اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین معاہدے پر دستخط

2021-06-17 10:10:37
شیئر:

افریقہ کے وبا سے متاثرہ ممالک کی انسداد  وبا میں مدد  کے لیے چین اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین معاہدے پر دستخط_fororder_赵立坚4

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیانگ نے سولہ تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں چین اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین ہونے والے معاہدے سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق چین افریقہ کے 11 اسلامی ممالک میں انسداد وبا سے متعلق صحت عامہ کے لیبارٹری کے سازو سامان کی خریداری اور عملے کی تربیت میں مدد فراہم کرے گا تاکہ متعلقہ ممالک کی انسداد وبا کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔
اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی ترقیاتی بینک نے چینی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا  کہ یہ تعاون ایک سنگ میل ہے، اور اس سے انسداد وبا ، طب اور صحت کےشعبوں میں چین اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تبادلے اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔