اقوام متحدہ کی تنظیم برائےخوراک و زراعت کی 42ویں اسمبلی اختتام پزیر

2021-06-19 16:45:36
شیئر:

اقوام متحدہ کی تنظیم برائےخوراک و زراعت کی 42ویں اسمبلی اختتام پزیر_fororder_0619粮农大会

چودہ سے اٹھارہ جون تک اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی 42ویں اسمبلی ، اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ایف اے او کےآنے والے ایک عشرے کی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔ شرکاء نے کانفرنس میں بہتر اور ماحول دوست دنیا کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات اورانوویشن پالیسی نافذ  کرنے کی اپیل کی۔موجودہ اسمبلی آن لائن منعقد ہوئی جس میں دنیا کے ایک ہزار تین سو سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ اسمبلی کی افتتاحی تقریب میں ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل چھو دونگ یو نے کہا کہ موجودہ دنیا کو کووڈ-۱۹ کی وبا ، خوراک کے عدم تحفظ ، علاقائی غربت ،عدم مساوات اور ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف تک پہنچنے کے لیے زرعی ٹیکنالوجی میں جدت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔اٹلی کے صدر سرجیو مٹاریلا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کووڈ-۱۹ کی وبا کے بعد بحالی اور زراعت و خوراک سے وابستہ نظام کی بہتری میں اٹلی کے کردار سے آگاہ کیا۔انہوں نے مختلف ممالک  پر زور دیا کہ پائیدارترقی کے اہداف تک پہنچانے کے لیے خوراک کے تحفظ کی کوشش کرنی چاہیے۔چین کے وزیرزراعت و دیہات ڈھانگ رین  جیان نے اسمبلی کی عام بحث میں کہا کہ زراعت اور خوراک کے نظام کی بہتری دنیا کے مختلف ممالک کی مشترکہ ذمہ داری اور فرض ہے جس میں مختلف فریقوں کی شرکت کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پزیر ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک  ذمہ  دار بڑے ملک کی حیثیت سے ایف اے او کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہے۔