چینی خلائی مشن کی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل اور بہتر ہوتی ہوئی خوراک

2021-06-20 16:31:32
شیئر:

چین کا سامان بردار خلائی جہاز ، تھیان زو -۲ ، خوراک سمیت دیگر سامانِ رسد لے کر کور ماڈیول کے ساتھ منسلک ہوا تھا۔ جب خلاباز خلائی سٹیشن میں پہنچے تو ان کا پہلا کام یہ تھا کہ وہ سٹیشن کے تمام آلات اور حاضر مال کی جانچ کریں ۔ اس سپیس سٹیشن میں خلا بازوں کے سونے اور آرام کرنے کے لیے انفرادی حصے مخصوص ہیں ۔ اس کے علاوہ ۱۲۰ اقسام کی دیر تک محفوظ کی جانے والی صحت بخش خوراک بھی سپیس سٹیشن پر موجود ہے۔ ناصرف یہ بلکہ خلا بازوں کی جسمانی صحت اور ان کے چاق و چوبند رہنے کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور اس کے لیے یہاں پر ورزش کرنے کا ایک کمرہ بھی موجود ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کتنے اور کون کون سے چینی کھانے ، چینی خلاباز سپیس سٹیشن پر کھا سکتے ہیں؟ کنگ پاو چکن یو شیانگ  بڑے گوشت  کے پارچے چینی چائے ۔شن زو-۵ مشن میں خلا بازوں کے لیے ایسی تیار شدہ خوراک فراہم کی گئی جسے گرم کرنے یا پانی ڈال کر تیار کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔جب اس مشن کے دوران مڈ آٹم فیسٹیول آیا تو اس موقع پر پہلے خلاباز یانگ لی وئی نے "مون کیک" کا ایک ٹکڑا کھا یا۔ ۔شن زو -۶ مشن میں ۴۰ سے زائد اقسام کی خوراک فراہم کی گئی جس میں کھانے کے بعد خشک منجمد آئس کریم بھی شامل تھی ۔شن زو -۷ مشن میں خلا بازوں کے لیے تیار شدہ خوراک کی ۴۰ مختلف اقسام فراہم کی گئیں ۔شن زو-۸مشن کے لیے اس تعداد کو بڑھا کر ۸۰ سے زائد کر دیا گیا ۔ ۔شن زو- ۹ میں خلاباز روزانہ ۳ وقت مختلف اور صحت بخش کھانا کھاتے تھے ۔شن زو-۱۰ مشن کے لیے خوراک میں تازہ پھل ، دہی ، اور چین کے روائیتی  لیس دار چاولوں کے ڈمپلنگ بھی دیگر خوراک کے ساتھ شامل کیے گئے ۔ ۔ خلا ئی خوراک کی پیکنگ         خوراک ، کس طرح نظر آنی چاہیے ۔شن زو-۱۱ مشن کے خلابازوں نے خلا میں سلاد اگانے کا تجربہ کیا ۔شن زو -۱۲ مشن میں خلا بازوں کی پسند کے مطابق ۱۲۰ اقسام کی غذائیں ان کے لیے مخصوص طور پر تیار اور محفوظ کی گئی ہیں ہیں ساتھ ہی اس مشن میں ایک مختصر باورچی خانہ بھی ہے جس میں ، مائیکرو ویو اوون ، ریفریجریٹر اور پانی کا ڈسپنسر بھی موجود ہے۔   شن زو-۱۲ کے خلا بازوں نے سپیس سٹیشن پر وائی فائی انسٹال کیا شن زو-۱۲ کے خلا باز جب اس خلائی سٹیشن پر پہنچ گئے تو جو سب سے پہلا کام انہوں نے انجام دیا وہ یہ کہ وائی فائی کنکشن انسٹال  کیا  ۔ خلابازوں کی سہولت کے لیے اس سپیس سٹیشن میں وائر لیس کنٹرول سسٹم موجود ہے تاکہ وہ روشنی اور دیگر آلات کو اپنی سہولت کے مطابق آرام سے استعمال کر سکیں ۔ یہ خلا باز زمین پر موجود لوگوں کے ساتھ ویڈیو کے ذریعے بات چیت کر سکتے ہیں اور اپنی ای میلز بھی دیکھ سکتے ہیں ۔   خلاباز ، تانگ ہونگ بو قلم کے ہوا میں تیرنے سے لطف اندوز ہو رہے خلاباز ، تانگ ہونگ بو ایک قلم کو شرارتاً اپنے ہاتھوں سے چھوڑ کر، خلا میں وزن نہ ہونے کے باعث چیزوں کے تیرنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔