امریکہ کے مختلف علاقوں میں سیاہ فاموں کی " غلامی کے خاتمے کا دن "منانے کے لیے سرگرمیاں

2021-06-20 16:49:33
شیئر:

انیس جون کو امریکہ کے مختلف علاقوں میں سیاہ فاموں کی "غلامی کے خاتمے کادن " منانے کے موقع پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔اس موقع پر افریقی نژاد امریکیوں کا کہنا تھا کہ امریکہ میں نسل پرستی  کی جڑیں بہت دور تک پھیلی ہوئی ہیں اور افریقی نژاد  امریکیوں کو اب بھی بہت زیادہ  نا انصافیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امریکی وفاقی حکومت کو نسلی عدم مساوات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنے چاہئیں۔یاد رہے کہ انیس جون کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر  فورٹ ورتھ ، گالوسٹن اور امریکی دارالحکومت واشنگٹن نیز دیگر مقامات پر اس سلسلے میں مختلف سرگرمیاں  منعقد ہوئیں ۔

امریکہ کے مختلف علاقوں میں سیاہ فاموں کی " غلامی کے خاتمے کا دن "منانے کے لیے سرگرمیاں_fororder_黑奴