ہسپتال، رنگ و نسل کا امتیاز برتتے ہوئےسیاہ فام افراد کو مار رہے ہیں، امریکی ماہر

2021-06-20 16:52:30
شیئر:

کووڈ-۱۹  کی وبا کے دوران  امریکہ میں نسل پرستی کا مسلہ مزید سنگین ہوا ہے ۔ حال ہی میں امریکی اخبار، واشنگٹن پوسٹ کے ویب سائٹ نے ایک مضمون جاری کیا ہے جس  میں لکھا گیا ہے کہ وبائی اعدادو شمار کے  مطابق طبی نظام میں موجود نسل پرستی کی وجہ سے امریکہ میں وبا سے زیادہ تر سیاہ فام جاں بحق ہوئے ہیں ۔

مضمون میں لکھا گیا ہے کہ اگر سیاہ فام افراد کا علاج اسی ہسپتال میں کیا جائے جہاں سفید فام افراد کا علاج کیا جاتا ہے ،تو ان کی ہلاکت کی شرح دس فی صد تک کم ہو جائے گی ۔ ماہرین نے یہ بات ، امریکہ کے بارہ سو ہسپتالوں کے چوالیس ہزار مریضوں پر کیے جانے والے سروے کے بعد کہی ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام عموماً  کم معیار کے ہسپتالوں میں جاتے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ نسل پرستی ہے ۔ کئی سالوں سے رنگ و نسل کے امتیاز کی وجہ سےسیاہ فام اور سفید فام افراد  کی رہائشی علاقے الگ الگ ہیں ۔ تعلیم سمیت وسائل کی غیر متوازن تقسیم سے نسلی امتیاز  مزید سنگین ہو گیا ہے اور وبا کے بعد تو یہ مسلہ مزید نمایاں ہوا ہے ۔ 

ہسپتال، رنگ و نسل کا امتیاز برتتے ہوئےسیاہ فام افراد کو مار رہے ہیں، امریکی ماہر_fororder_杀死