یورپی پارلیمانی ممبر کی امریکی بالادستی پر شدید تنقید

2021-06-20 16:26:17
شیئر:

حال ہی میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن  مائیک والیس نے  یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے سلامتی و دفاع کے اجلاس میں امریکی بالادستی  پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بہت زیادہ فوجی اخراجات اور جارحانہ پالیسیوں نے دنیا کو لامتناہی تباہی اور تکلیف پہنچا ئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت  زیادہ فوجی اخراجات ، دوسرے ممالک پر جنگ مسلط کرنا  ، لاتعداد بم گرانے،  دوسرے ممالک کی حکومتوں کو تہہ و بالا کرنا ، لاکھوں افراد کی ہلاکت اور دہشت گردی کی حمایت کرنا یہ سب ہمارے اتحادی ملک امریکہ نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں امریکی فوجی اخراجات پوری دنیا کے فوجی اخراجات کا 39فیصد تھے ۔امریکی  بحری جنگی جہاز چین کے بحر جنوبی چین کی حدود میں داخل ہو گئے ۔ اس کے علاوہ امریکہ کے متعدد فوجی اڈوں نے چین کو گھیر لیا ہے۔ یہ بات ہر کسی کے لیے باعثِ توجہ ہونی چاہیے کہ خلیج میکسیکو میں تو کوئی چینی بحری جنگی جہاز نہیں ہیں۔ پچھلی چند دہائیوں میں  چین نے کسی ملک پر بمباری نہیں کی ہے۔ اگر آپ چین کے فوجی اخراجات کا مطالعہ کرتے ہیں تو آپ کو اس بات سےاتفاق کریں گے کہ چین کا مؤقف حملے کے بجائے  دفاع ہے ۔ مائیک والیس کا کہنا ہے کہ  امریکہ کے متعدد سیاستدانوں کی جانب سے چین پر کیے جانے والے بلا جواز حملوں سے یہ ظاہر ہو تا ہے کہ "امریکہ ، عالمی سطح پر اپنا  معاشی اور فوجی تسلط کھو جانے سے پریشان ہے "۔

یورپی پارلیمانی ممبر کی امریکی بالادستی پر شدید تنقید_fororder_微信图片_20210620162537