کینیڈا میں قدیم مقامی باشندوں کے حقوق کے کارکن کا حکومت پر نسل کشی کا الزام

2021-06-20 16:53:32
شیئر:

حال ہی میں کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے قدیم مقامی باشندوں کے بورڈنگ اسکول کی جگہ سے ان باشندوں کے ۲۱۵بچوں کی لاشوں کی باقیات ملی ہیں جس سے کینیڈا میں مقامی باشندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔کینیڈا میں قدیم مقامی باشندوں کے حقوق کے کارکن لورلےولیمز نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے مقامی باشندوں کے بورڈنگ اسکول قائم کیے ، جن کا مقصد اصلی مقامی باشندوں کی زبان ختم کرتے ہوئے ان کی نسل کشی کرنا تھا ۔ اگرچہ کینیڈا میں اس معاملے پر یہاں کے قدیم باشندے آواز اٹھاتے رہے ہیں لیکن اب تک کینیڈا میں ان کے خلاف نسلی امتیاز موجود ہے۔

کینیڈا میں قدیم مقامی باشندوں کے حقوق کے کارکن کا حکومت پر نسل کشی کا الزام_fororder_加拿大