چین کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دنیا کو نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے،شی جن پھنگ

2021-07-01 10:16:52
شیئر:

چین کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دنیا کو نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے،شی جن پھنگ_fororder_0011

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی 100ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا،نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کو فروغ دے گا،بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دے گا،دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیاری ترقی کے لیے مشترکہ تعمیرات کو آگے بڑھائے گا اور چین کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ چین ہمیشہ سے عالمی امن کی تعمیرکرنے والا،عالمی ترقی کے لئے خدمات سرانجام دینے والا اور بین الاقوامی نظم و نسق کا تحفظ کرنے والا ملک رہا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا تعاون،کھلے پن اور باہمی مفادات اور جیت جیت  تعاو ن کی راہ پر ثابت قدم رہے گی،بالادستی اور غلبے کی سیاست کی مخالفت کرے گی۔