شی جن پھنگ کی جانب سے چین میں جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل کا اعلان

2021-07-01 08:44:16
شیئر:

شی جن پھنگ کی جانب سے چین میں جامع  اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل کا اعلان_fororder_444

یکم جولائی کو کمیونسٹ  پارٹی آف چائنا کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ کی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا  کہ چین میں  جامع  اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل ہو گئی ہے۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ سی پی سی اور ملک کے عوام کی انتھک کوششوں سے چین میں   جامع  اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل ہو گئی ہے۔اب  طاقتور جدید سوشلسٹ ملک کی مکمل تعمیر  کے ہدف کے لیے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔یہ چینی قوم،چینی عوام اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی عظیم شان و شوکت کامظہر ہے۔