چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ نا قابل تغیر ہے ، شی جن پھنگ

2021-07-01 09:22:46
شیئر:

چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ نا قابل تغیر ہے ، شی جن پھنگ_fororder_8888

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی 100ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ چینی قوم اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر خوشحالی کے دور سے گزرتے ہوئے مضبوطی کے عظیم الشان دور میں داخل ہو چکی ہے۔چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ ایک ناقابل تغیر تاریخی دور میں داخل ہو چکی ہے ۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ  سو سالوں کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی قیادت میں چینی عوام  نے چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ  کی تکمیل کے لیے بھر پور جدوجہد کی ہے اور بے شمارقربانیاں دی ہیں ۔ سی پی سی کی قیادت میں نئے جمہوری انقلاب نے اس  مقصد کے لئے بنیادی سماجی حالات پیدا کیے۔ سوشلسٹ انقلاب اور تعمیر نے بنیادی سیاسی تقاضوں اور نظام کی بنیاد رکھی ہے ۔ اصلاحات و کھلی پالیسی اور سوشلسٹ جدت کاری کی تعمیر  نے قوت محرکہ  سے بھرپور نظام کی ضمانت فراہم کرتے ہوئے تیز رفتار ترقی کے لئے ٹھوس حالات مہیا کیے ہیں۔ عہد نو میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نے  مزید بہتر نظا م کی ضمانت ، مزید ٹھوس بنیاد اور  مزید پرجوش روحانی قوت مہیا  کی ہے ۔