مسئلہ تائیوان کا حل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا غیرمتزلزل تاریخی مشن ہے،شی جن پھنگ

2021-07-01 10:46:46
شیئر:

مسئلہ تائیوان کا حل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا غیرمتزلزل تاریخی مشن ہے،شی جن پھنگ_fororder_776655

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی 100ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ مسئلہ تائیوان کا حل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا غیرمتزلزل تاریخی مشن ہے۔کوئی بھی شخص چینی عوام کے قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مضبوط عزم، جذبے اور صلاحیت کو کم نہ سمجھے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ "ایک ملک دو نظام"،"ہانگ کانگ اور مکاو کی گورننس مقامی باشندوں کے ہاتھوں میں"،اعلیٰ معیار کی خود اختیار پالیسیوں پر مکمل،جامع اور درست طور پر عمل درآمد کیا جائے گا،ہانگ کانگ اور مکاؤ میں مرکزی حکومت کی جامع حکمرانی کو عمل میں لایا جائے گا ، ان علاقوں میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے قوانین و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا  اور ہانگ کانگ،مکاؤ کی طویل مدتی خوشحالی و استحکام کو برقرار رکھا جائے گا ۔