کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی روح کو بروئے کار لایا جائے،شی جن پھنگ

2021-07-01 09:21:52
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی روح کو بروئے کار لایا جائے،شی جن پھنگ_fororder_666

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے یکم جولائی کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایک سو سال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے پارٹی کے قیام کی روح کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی اراکین کی روحانی  روایات کو آگے بڑھایا،نمایاں سیاسی خصوصیات کو پروان چڑھایا۔ اس روح کو آئندہ نسلوں میں منتقل کیا جائے گا اور اسےمزید فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سچائی  کا احترام کرنا،ابتدائی اہداف کے لیے کوشش کرنا،اپنی ذمہ داری کو نبھانا،قربانی سے نہ  ڈرتے ہوئے انتھک جدوجہد کرنا ،پارٹی کے لیے ایمانداری سے کام کرنا اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرنا کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی اصل روح ہے اور  یہ سی پی سی کا روحانی منبع بھی ہے۔