سی پی سی کی سویں سالگرہ منانے کی تقریب سے شی جن پھنگ کے خطاب پر ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کا رد عمل

2021-07-02 10:57:08
شیئر:

سی پی سی کی سویں سالگرہ منانے کی تقریب سے شی جن پھنگ کے خطاب پر ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کا رد عمل_fororder_0702相关

ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں  کی شخصیات نے  سی پی سی کی سویں سالگرہ کی تقریب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے خطاب پر پورجوش طریقے سے  اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں ہانگ کانگ کے عوام اپنے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور ملک کی خوشحالی سے استفادہ کریں گے۔ہانگ کانگ کے لیے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی رکن اور ہانگ کانگ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی نائب سربراہ چھن چھینگ شیا نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے خطاب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی شاندار کامیابیوں  کے حوالے سے تفہیم کو مزید گہرا کیا گیا ہے۔ گزشتہ  سو سالوں سے پارٹی عوام کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کو ہانگ کانگ کی ترقی اور ملک کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دینا چاہیے۔ہانگ کانگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے سربراہ لین زی ینگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے ملک کا سائنس و ٹیکنالوجی کا شعبہ  تیزی سے ترقی کررہا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی کے بغیر ان ثمرات کا حصول ممکن نہیں ہے۔ ہانگ کانگ کے نوجوان اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے نمائندے کی حیثیت سے میں پارٹی کی رہنمائی میں سائنسی و ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی ہانگ کانگ کے نوجوانوں کو سناؤں گا اور ہانگ کانگ میں سائنسی و ٹیکنالوجی کے کاروباری ادروں کو چائنیز مین لینڈ کے کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔