کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 100 ویں سالگرہ، بیرون ملک مقیم چینی باشندے خوشی میں برابر کے شریک

2021-07-05 10:43:31
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 100 ویں سالگرہ، بیرون ملک مقیم چینی باشندے خوشی میں برابر کے شریک_fororder_2

یکم جولائی کو بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 100 ویں سالگرہ کا جشن منانے کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس سےسی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے خطاب کیا ۔ متعدد ممالک میں آباد چینی افراد کا کہنا ہے کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ  کی تقریر سننے کے بعد  انہیں محسوس ہوا ہے کہ گزشتہ ایک صدی میں سی پی سی نے  چینی عوام کو متحد  کرکے چینی قوم کی تاریخ کا سب سے شاندار باب لکھا ہے ۔چینی قوم کےفرد کی حیثیت سے ،ان  کو سی پی سی کی جدوجہد سے بھرپور  تاریخ پر فخر ہے۔
تھائی لینڈ میں چین کی پر امن وحدت کی پروموشن ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو چیئرمین وو بن لنگ نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کی رہنمائی میں ، سی پی سی نے  ملک بھر کے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کو بے حد فروغ دیا اور اہم تاریخ ساز کارنامے انجام دیئےہیں ۔ سی پی سی  کی سربراہی میں ، چین یقینی طور پر دوسرے صد سالہ اہداف حاصل کرنے  اور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کرنے کےنئے سفر پر ایک اور  تاریخی کامیابی حاصل کرےگا۔