چین اور پاکستان کے درمیان تیسرا چین پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ

2021-07-25 15:54:13
شیئر:

چین اور پاکستان کے درمیان  تیسرا چین پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ_fororder_872

۲۴ جولائی کو چین کے شہر چھنگ دو میں  چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور پاکستانی  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے  درمیان تیسرا چین -پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوا۔وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے قابل اعتماد اور اچھے برادر  پڑوسی  اور شراکت دار ہیں۔دونوں ممالک کی دوستی اٹوٹ ہے۔ چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر  چین ، پاکستان کی بھر پور حمایت کو سراہتا ہے۔چین اپنی قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں پاکستان کی بھر پور حمایت کرتا ہے  نیز اپنے قومی حالات کے مطابق ترقیاتی راہ کی تلاش اور علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے میں پاکستان کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔چین  پاکستان کو ہمیشہ انسدادِ وبا کے بین الاقوامی تعاون خاص طور پر ویکسین تعاون کی ترجیحی سمت قرار دیتا ہے اور سائنسی انداز سے وبا کا سراغ لگانے کے عمل کو  فروغ دینے کے لیے پاکستان اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنےکا خواہش مند ہے۔ دونوں فریقوں کو  اعلی معیار کی  چین پاکستان اقتصادی راہداری تعمیر کرنی چاہیے اور انفراسٹرکچر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت ،معاشرت اور لوگوں کی روزمرہ زندگی سے متعلقہ  شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین "آئرن " دوستی کو مضبوط بنانا پاکستان کا قومی اتفاق رائے اور پاکستان کی خارجہ حکمت عملی کا سنگ بنیاد ہے۔ پاکستان چین کے خلاف ہر طرح کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور وائرس کا سراغ لگانے کے معاملے پر چین کے مؤقف سے پوری طرح اتفاق کرتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو پاکستانی عوام کی حمایت حاصل ہے اور امید ہے کہ دونوں فریق بڑے نتائج حاصل کرنے کے لئے راہداری کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔ پاکستان ، افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔