وائرس کا سراغ لگانا سائنسی کام ہے اور اس میں سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔چین منگولیا مشترکہ بیان

2021-07-28 12:25:06
شیئر:

وائرس کا سراغ لگانا  سائنسی کام ہے اور اس میں سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔چین منگولیا مشترکہ بیان_fororder_7

ستائیس تاریخ کو ، منگولیا کے  وزیر خارجہ باتیت زیگ نے اپنے دورہ چین کے دوران ساحلی شہر تھیان جن میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔دونوں فریقوں نے  انسداد وبا کی جنگ میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پرگہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔
چین اور منگولیا کے مابین انسداد وبا کے  تعاون کو مزید تقویت دینے کے مشترکہ بیان کے مطابق ، دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ  انسداد وبا کے سلسلے میں قریبی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط  بنائیں گے ۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وائرس کا سراغ  لگانا سائنسی کام  ہے اور اس میں  سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔بیان میں  ڈبلیو ایچ او  سے اپیل کی گئی کہ  عالمی صحت کانفرنس  کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں  عالمی سطح پر وائرس کا  سراغ  لگانے کے کام  کو فروغ دیا جائے اور اس سلسلے میں  رکن ممالک کے ساتھ قریبی  تعاون کیا جائے۔
منگولیا نے وبا کے خلاف جنگ میں چین کی بڑی کامیابیوں کو خوب سراہا  ، اور منگولیا کو طبی سازو سامان اور ویکسین کی امداد فراہم  کرنے اور انسداد وبا کے تجربات کا تبادلہ کرنے پر  چین کا شکریہ ادا کیا۔ چین نے اس وبا کے خلاف چین کی لڑائی کے لئے منگولیا کی مادی امداد اور دلی حمایت پر بھی  شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے مابین کووڈ-۱۹  کے کیسز کی "زیرو امپورٹ" برقرار رکھنے کی انتہائی تعریف کی۔