چینی وزیر خارجہ کی افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے سربراہ سے ملاقات

2021-07-28 17:30:52
شیئر:

چینی وزیر خارجہ کی افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے سربراہ سے ملاقات_fororder_0728王毅会见塔利班

۲۸ جولائی کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے  چین کے شہر تیان جن میں افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے انچارج عبد الغنی برادر سے ملاقات کی ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ہمیشہ افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا آیا ہے اور کبھی افغان داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے ۔  افغان  طالبان اپنے  ملک میں  اہم سیاسی اور عسکری قوت ہیں ۔ امید ہے کہ وہ افغانستان میں پرامن مفاہمت اور  اس کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ " مشرقی  ترکستان اسلامی تحریک ' سلامتی کونسل کی دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے اور  چین کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے براہ راست خطرہ  ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی افغان طالبان " مشرقی  ترکستان اسلامی تحریک " سے مکمل طور پر الگ رہیں گے اور اس دہشت گرد تنظیم پر کاری ضرب لگائیں گے۔ 

چینی وزیر خارجہ کی افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے سربراہ سے ملاقات_fororder_0728王毅会见塔利班2