متعدد ممالک کے ماہرین کی نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت

2021-07-29 18:52:07
شیئر:

متعدد ممالک کے ماہرین کی نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت_fororder_微信图片_20210729184614

حال ہی میں متعدد ممالک کے ماہرین نے نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے وبا کے مقابلے کے لیے کثیرالطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔آرمینیا کے سیاسی و اقتصادی اسٹریٹجک انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے  کہا کہ امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک نے سائنسی حقائق کو نظرانداز کیا اور وائرس کے ماخذ سے متعلقہ امور کو سیاسی رنگ دیا جو ناپسندیدہ عمل ہے۔مالدیپ نیوز نیٹ ورک نے سینیر ایڈیٹر حمدان شکیل کا ایک مضمون شائع کیا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مغربی ممالک کا مقصد ،حقائق کو توڑ مروڑ کر کے  تمام ملبہ چین پر  ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائرس کے ماخذ کا سراغ  لگانا ایک مشکل سائنسی کام ہے اور اسے سیاسی رنگ دینا انسداد وبا کے لیے نقصان دہ ہے۔