وانگ ای ،ویکسین تعاون سے متعلق بین الاقوامی فورم کے پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے

2021-07-29 17:15:53
شیئر:

۲۹ جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے اعلان کیا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای  پانچ اگست کو ویکسین تعاون سےمتعلق بین الاقوامی فورم کے پہلے اجلاس کی صدارت  کریں گے۔ ویڈیو لنک کے ذریعےمنعقد ہونے والے اس اجلاس کا موضوع  ہے "ویکسین میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کریں ،عالمی ویکسین کی منصفانہ اور معقول تقسیم کو فروغ دیں"۔ متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ یا نگران وزیر، اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائندے اور متعلقہ صنعتی و کاروباری اداروں کے نمائندگان سمیت  تیس فریق اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ چین اور شریک ممالک کی ویکسین کمپنیز  کی ویکسین تعاون کے لیے بین الاقوامی کمپنیز کے درمیان ایک ڈائیلاگ میٹنگ اس اجلاس کا ایک حصہ ہے جو ۲۹ جولائی کو منعقد کی گئی ۔