آر سی ای پی بین الاقوامی تجارتی ڈیجیٹل نمائش کا انعقاد

2021-07-29 11:30:27
شیئر:

آر سی ای پی  بین الاقوامی تجارتی ڈیجیٹل نمائش کا انعقاد_fororder_6

حالیہ دنوں آر سی ای پی رکن ممالک کی بین الاقوامی تجارتی ڈیجیٹل نمائش کا آغاز ہوا۔  افتتاحی تقریب میں شریک مختلف ملکوں کے نمائندوں نے کہا کہ آر سی ای پی کے نفاذ کے بعد ، یہ پلیٹ فارم دیگر  رکن ممالک کو چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے ، چین کے ترقیاتی مواقع سے استفادہ کرنےاور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
انڈونیشیا ، جاپان اور جنوبی کوریا کے شرکاء نے کہا کہ آر سی ای پی کاروباری اداروں کی بین الاقوامی تجارت میں زیادہ حصہ لینے کی حوصلہ افرائی کرےگا اور علاقائی تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔کووڈ-۱۹ کی وبا  کے تناظر میں ، ڈیجیٹلائزیشن تیز ہو رہی ہے جو  عالمی معیشت کی بحالی میں ایک پیش رفت بن چکی ہے۔
علاقائی جامع اقتصادی شراکت کے معاہدے پر  15 نومبر 2020 کو آسیان ، چین ، جاپان ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  سمیت  15 ممالک نے دستخط کئے تھے۔یوں آر سی ای پی پر باضابطہ دستخط کے بعد دنیا کی سب سے بڑی آبادی اور سب سے بڑی ترقی کی صلاحیت کے حامل آزاد تجارتی زون کا باضابطہ آغاز ہوا ۔ چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے نائب چیئرمین ژانگ شین فینگ نے کہا کہ آر سی ای پی کے نفاذ  کے بعد 15 ممالک کو جوڑنے والی ایک بڑی علاقائی مارکیٹ بنائی جائے گی جو علاقائی تعاون کے امکانات کو مزید روشن کردے گی۔  پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2025 تک ، آر سی ای پی رکن ممالک کی برآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اسٹاک اور GDP میں  بالترتیب 10.4 فیصد ، 2.6 فیصد اور 1.8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔