سیاستدان وائرس کے ماخذ کی تلاش میں دخل اندازی نہ کریں ۔ جنوبی افریقی میڈیا

2021-07-30 10:11:04
شیئر:

اٹھائیس تاریخ کو جنوبی افریقہ کے قومی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مضمون میں مغربی ممالک کے سیاستدانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کووڈ-۱۹ وائرس کے ماخذ کی تلاش میں دخل اندازی نہ کریں تاکہ سائنسدان بنا کسی رکاوٹ کے وائرس کے ماخذ کی تلاش کر سکیں ۔ مضمون میں جنوبی افریقہ کے وبائی امراض کے نامور ماہرسلیم کریم نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت  مختلف ممالک کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر وائرس کے ماخذ کے بارے میں مشترکہ تحقیق کے لیےکوشاں ہے۔ چین وائرس کے ماخذ کی تلاش میں عالمی ادارہ صحت  کے ساتھ تعاون کرنے والا پہلا ملک ہے ، ساتھ ہی چین نے عالمی ادارہ صحت  سے اپیل کی کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس سوال کا جواب تلاش کیا جائے ، جبکہ موجودہ امریکی انتظامیہ نے خفیہ ادارے کو وائرس کے ماخذ کی تلاش پر مامور کیا ہے۔ لوگوں کو تشویش ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ سیاسی اختلاف کو وائرس کے ماخذ کی تلاش میں شامل کررہا ہے ۔ سلیم کریم کے خیال میں عالمی برادری کو سائنسی پیمانے پر اس معاملے کو دیکھنا چاہیئے ۔ 

تاحال متعدد تحقیقی نتائج ثابت کرتے ہیں کہ چین کے شہر وو ہان میں وبا کے پھیلاو سے قبل ہی دنیا کے متعدد خطوں بشمول یورپ اور امریکہ میں ملتی جلتی علامات دیکھی گئی ہیں ۔ وائرس کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہے ، ہمیں الزام تراشی کے بجائے سائنس کی بنیاد پر اس معاملے کی تفتیش کرنی چاہیئے ۔ مضمون میں لکھا گیا ہے کہ وبا بدستور پھیل رہی ہے ۔امید ہے کہ کچھ سیاستدان بالخصوص امریکی سیاستدان عالمی ادارہ صحت کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے۔ 

سیاستدان  وائرس کے ماخذ کی تلاش میں دخل اندازی نہ کریں ۔ جنوبی افریقی میڈیا_fororder_微信图片_20210730100819