چینی صدرشی جن پھنگ کی جانب سے وانواتو کے یوم آزادی کے موقع پر تہنیتی پیغام

2021-07-30 10:45:53
شیئر:

تیس جولائی کو چینی  صدر شی جن پھنگ نے وانواتو کے صدر ٹالیس اوبد موسس کے نام  ایک تہنیتی  پیغام میں انہیں وانواتو کی آزادی کی 41 ویں سالگرہ پر  مبارکباد دی ۔اپنے  پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ وانواتو نے گزشتہ 41 برسوں میں قومی ترقی کے عمل میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس وقت چین۔ وانواتو تعلقات بہتر طور پر ترقی کر رہے ہیں ، جس سے دونوں ممالک کے عوام  کو ٹھوس فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے مل کر کووڈ-۱۹کی وبا کا مقابلہ کیا ہے اور فریقین کے درمیان دوستی مزید گہری ہو چکی ہے۔ صدر شی نے کہا کہ وہ چین۔ وانواتو تعلقات کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتے ہیں اور صدر موسس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ چین اور وانواتو کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری  کو فروغ دیا جاسکے اور  دونوں ممالک کے عوام کے لیے ثمرات حاصل ہو سکیں۔