چینی ویکسین کی بدولت افریقہ میں انسداد وبا میں بھرپور مدد ملی ہے ، ڈبلیو ایچ او کا علاقائی دفتر برائے افریقہ

2021-07-30 10:00:29
شیئر:

انتیس تاریخ  کو ڈبلیو ایچ او کے علاقائی دفتر برائے افریقہ نے کانگو کے دارالحکومت برازویلی میں ایک آن لائن پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ "یو این کووایکس"  منصوبہ افریقی ممالک کے لئے ویکسین کی فراہمی کو تیز کر رہا ہے۔2021 کے اواخر تک اس  منصوبے سے افریقہ کو ویکسین کی 520 ملین خوراکیں ملنے کی توقع ہے۔مذکورہ دفتر کی ڈائریکٹر مارٹی نے کہا کہ جب تک تمام ممالک محفوظ نہیں ہیں ،اُ سوقت تک کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے اضافی ویکسین زخیرہ والے امیر ممالک پر زور دیا کہ وہ ویکسین کی زائد خوراکیں افریقی ممالک کو فراہم کریں۔مارٹی کے مطابق افریقہ کو سال کے اختتام  تک ویکسین کی 700 ملین سے زائد خوراکوں کی ضرورت ہےتاکہ  30 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کی جا سکے۔کووایکس پروگرام نے چین کے چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ اور سائنو ویک بائیو ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ طےکیا ہے جس کے مطابق دونوں کمپنیاں کم آمدنی والے ممالک کو ہنگامی طور پر  ویکسین کی 110 ملین خوراکیں فراہم کریں گی جن میں سے 32.5 ملین خوراکیں افریقہ کے لیے ہیں۔ اسی ہفتے کے دوران یہ خوراکیں متعلقہ  ممالک میں  تقسیم کر دی جائیں گی۔

چینی  ویکسین کی بدولت افریقہ میں انسداد وبا میں بھرپور مدد ملی ہے ، ڈبلیو ایچ او کا علاقائی دفتر برائے افریقہ_fororder_W020210730295424821824