چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز سے جاری مثبت پیغام،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-09-08 10:21:35
شیئر:

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز سے جاری مثبت پیغام،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_2

چھ روزہ چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2021سات تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ عالمی سروس ٹریڈ کے میدان میں سب سے بڑی جامع نمائش کے طور پر ، سروس ٹریڈ میلے نے عالمی اداروں کو  ترقی کے نادر مواقع فراہم کئے ہیں۔ اور  چینی مارکیٹ کی قوت اور صلاحیت کامظاہرہ بھی کیا ہے۔
چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ایک کھلا اور جامع پلیٹ فارم ہے جو خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو عالمی معاشی بحالی میں زیادہ کاروباری مواقع تلاش کرنے میں مدد دیتا  ہے۔ اس سروس ٹریڈ فیئر نے ترقی پذیر ممالک کے کئی کاروباری اداروں کو شرکت کے لیے راغب کیا ہے۔ ان میں سے متعدد ممالک کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو روشناس کرانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی ایونٹس منعقد کئے گئے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ چین نے اس میلے کے ذریعے اپنے کھلے پن کے عمل  کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے ،جس سے عالمی معیشت کی بحالی اور تحفظ پسندی اور یکطرفہ پن کے خلاف کوششوں کو  زیادہ با اعتماد طریقے سے قوت حیات فراہم کی گئی ہے ۔
مذکورہ میلے کے ذریعے عالمی معیشت ، بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے، چین نے ایک بار پھر اپنا جواب دیا ہے یعنی  ہمیشہ امن ، ترقی ، تعاون اور جیت جیت کے اصولوں پر قائم رہیں۔ 

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز سے جاری مثبت پیغام،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_3