یروشلم پوسٹ کے مطابق حماس نے مبینہ طور پر جمعہ کی رات اشکول کی جانب ایک راکٹ داغا جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر ایک فضائی حملہ کیا ۔اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ تاحال ہلاکتوں کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اس سے قبل جمعہ کی رات کو غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں ایک راکٹ داغا گیا تھا اور جسے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے روک دیا تھا۔