امریکہ میں وبائی صورتحال کے دوران اقلیتی گروہوں کو امتیازی سلوک کا سامنا

2021-09-12 16:30:41
شیئر:

امریکہ میں وبائی صورتحال کے دوران اقلیتی گروہوں کو امتیازی سلوک کا سامنا_fororder_99

گیارہ تاریخ کو امریکی میڈیا "کیپیٹل ہل" کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق وبائی صورتحال کے دوران ، امریکہ میں اقلیتی گروہوں کے بے شمار چھوٹے کاروباری مالکان کو غیر مساوی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غیر منصفانہ وفاقی امداد کے باعث ایک چوتھائی سے زائد امریکی اقلیتی چھوٹے کاروبار بند ہیں۔
تاحال اگست تک ، افریقی نژاد امریکیوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 8.8 فیصد ہو چکی ہے  جو سفید فام امریکیوں کی نسبت دوگنا ہے۔ یہ نتائج نسلی اقلیتوں کے خلاف طویل المیعاد امتیازی سلوک کا مظہر ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق افریقی نژاد امریکیوں کی نسبت سفید فام ملکیت والے "اسٹارٹ اپس" کے لیے قرض حاصل کرنے کا امکان سات گنا زیادہ ہے۔ بے شمار چھوٹے اقلیتی کاروبار قرض پروگرام سے مالی اعانت حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
رواں سال اگست تک ، چھوٹے کاروباری مالکان کی امریکی معیشت پر اعتماد کی شرح مارچ کے بعد نچلی ترین سطح پر آ چکی ہے۔ امریکی وفاقی حکومت کی حمایت کے بغیر ، متعدد امریکی کمپنیاں ملازمین کو فارغ کرنے یا مکمل طور پر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔