ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کے دورہ ایران سے متعلق پر امید

2021-09-12 16:35:44
شیئر:

ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کے دورہ ایران سے متعلق پر امید_fororder_yuanzineng

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زاد نے گیارہ تاریخ کو بتایا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل میرانو گروسی بارہ تاریخ کو تہران میں ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے نئے چیئرمین محمد اسلامی کے ساتھ مذاکرات کا ارادہ رکھتے ہیں۔خطیب زاد نے کہا کہ گروسی کے دورہ ایران کا مقصد ایران اور عالمی ادارے کے درمیان موجود  تکنیکی مسائل کو حل کرنا ہے۔ اگرچہ کچھ ممالک ان مسائل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایران نے تجویز کیا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی   تکنیکی اور پیشہ ورانہ فریم ورک کے اندر ایران کے ساتھ تعاون کرے ۔  ایران امید کرتا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی  ادارہ  کچھ ممالک کے دباو کے باوجود، ایسے اقدامات سے باز رہے گا جس سے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو نقصان پہنچے۔  خطیب زاد نے امید  ظاہر کی کہ گروسی کا دورہ مثبت نتائج لائے گا۔