افغانستان کی طویل جنگ میں افغان شہریوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔لاکھوں افراد کو مجبوراً اپنا گھربار چھوڑنا پڑا ، انہیں پناہ گاہیں اور خوراک تک دستیاب نہیں تھی۔جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 48،000 سے زائد شہری ہلاک اور 75،000 زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کی تعمیر نو کے حوالے سے امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل کی اگست 2021 میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق حقائق کے تناظر میں مذکورہ اعداد شمار کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 کی پہلی ششماہی میں افغانستان میں بچوں اور خواتین کی ہلاکت اور زخمیوں کی تعداد ایک نیا ریکارڈ ہے ۔