افغان طالبان کی عبوری حکومت کے رہنما کی قطر کے وزیرخارجہ سے ملاقات

2021-09-13 09:52:59
شیئر:

افغان طالبان کی عبوری حکومت کے رہنما کی قطر کے وزیرخارجہ سے ملاقات_fororder_0913塔利班

افغان طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند نے بارہ ستمبر  کو دارالحکومت کابل میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن التھانی سے ملاقات کی۔ فریقین نے دو طرفہ تعلقات، انسانی ہمدردی پر مشتمل امداد اور افغانستان کی اقتصادی ترقی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

افغان نیوز ایجنسی بختا کے مطابق حسن اخوند نے ملاقات کے دوران افغانستان کو مدد فراہم کرنے اور حمایت کرنے کے لیے قطر کا شکریہ ادا کیا۔قطر کے وزیرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان اور قطر مستقبل میں دوستانہ تعلقات برقرار رکھیں گے۔اطلاعات کے مطابق محمد بن عبدالرحمن التھانی  نے موجودہ دورے سے قبل  افغانستان کے ہائی کمیشن برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین عبداللہ اور سابق افغان صدر حامدکرزئی سے بھی ملاقات کی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال اور جامع حکومت کی تشکیل پر بات چیت کی ہے۔افغان نیوز ایجنسی حما کے مطابق اس ملاقات سے طالبان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیراعظم بننے کے بعد حسن اخوند پہلی مرتبہ عوام کے سامنےآئے ہیں۔